مشرق وسطیٰ میں ترک ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشرق وسطیٰ میں ترکش ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟
مشرق وسطیٰ میں ترکش ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھرمیں ترک ڈراموں کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں اِن کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تقریباََ 150 سے زائد ممالک میں ترک ڈراموں کو شوق سے دیکھا جاتا ہے، جس سے ہر سال ترک انڈسٹری کو بہت زیادہ منافع ہوتا ہے۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں ترک ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

مشرق وسطیٰ کے لوگ ترک ڈراموں کو کیوں پسند کرتے ہیں؟

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک کے لوگ ترک ڈراموں میں دکھائی جانے والی جدید زندگی سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور اسلامی ثقافت کی وجہ سے خود کو اِن سے بہت قریب محسوس کرتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ترکی کے مشہور ڈرامہ ککر نے سال 2019 میں 4 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ کا منافع کیا تھا، اس ڈرامے کی کہانی کو مشرق وسطیٰ میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پابندی کے باوجود بھی مشرق وسطیٰ میں بڑی مقبولیت ملی ہے۔

ترک موسیقی

رپورٹ کے مطابق ترک ڈراموں کی مقبولیت کی بڑی وجہ اُن کی موسیقی بھی ہے کیونکہ اُن کی موسیقی میں جدید اور قدیم موسیقی دونوں کا عنصر موجود ہوتا ہے۔

ترک ڈراموں کا دورانیہ

ترک ڈرامے دوسرے ڈراموں کے مقابلے میں اقساط کی تعداد اور سیزن کے لحاظ سے لمبے ہوتے ہیں اور ہر ہفتے نشر ہونے والی قسط کا دورانیہ بھی تقریباََ 1.5 گھنٹے سے زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ناظرین کی بڑی تعداد انھیں دیکھنا پسند کرتی ہے۔

ترکی کی ثقافت

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ترک ڈراموں کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اِس میں دکھائی گئی ثقافت بھی ہے کیونکہ اُنھیں لگتا ہے کہ ترک ڈراموں میں جدید اور قدیم ثقافت دونوں ہی دکھائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ناظرین ڈراموں کو حقیقت سے قریب محسوس کرتے ہیں۔

امریکی ڈراموں اور ترک ڈراموں کا موازنہ

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ترک ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اِن ڈراموں کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہوتی ہے۔ اِن میں امریکن ڈراموں کی طرح فکشن نہیں ہوتا بلکہ اس میں گھریلو زندگی دکھائی جاتی ہے۔

مشرق وسطیٰ کے لوگوں کی اکثریت کا یہ ماننا ہے کہ ترک ڈارموں کی کہانیاں زیادہ تر افسانوں سے لی جاتی ہیں اور اِن میں جس قسم کی ثقافت دکھائی جاتی ہے وہ بھی ڈرامہ دیکھنے والوں کی دلچسپی میں اضافہ کرتی ہے۔

Related Posts