پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کی اصل وجہ کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What is the reason for delay in issuance of passport?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے لنک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیٹا انٹری میں مشکلا ت کے پیش نظر نئے پاسپورٹ کا اجراء روک دیا۔

پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کی ڈیٹا انٹری نہیں ہو رہی ہے تاہم امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور جلد ہی آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے دو ماہ قبل وزارت داخلہ کی ہدایت ملنے پر لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے تھے۔

نئے پاسپورٹ کی بروقت فراہمی کے لیے اضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا۔

اس سے قبل اکتوبر 2023 میں یہ اطلاع ملی تھی کہ پاکستان میں لیمینیشن پیپر کی کمی کی وجہ سے غیر پرنٹ شدہ پاسپورٹ کا بیک لاگ 7 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی معطلی نے بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو متاثر کیا۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی حکام سے بات کی اور انہیں پاسپورٹ کی بروقت پرنٹنگ کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts