ماہرہ خان کی چاند نواب اور نواز الدین صدیقی کی نقل، ویڈیو نے دھوم مچادی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What is Chand Nawab doing now, the viral Pakistan journalist imitated by Mahira Khan, Nawazuddin Siddiqui
Dunya News

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں مشہور صحافی چاند نواب کے عید کے موقع پر رپورٹنگ کرنے کے انداز کی نقل کر کے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو اس وقت محظوظ کیا جب انہوں نے عید کے موقع پر چاند نواب کے مشہور انداز میں رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔

سرخ شلوار قمیص میں ملبوس، وہ ایک ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھیں اور چاند نواب کے وائرل ویڈیو کی نقل کر رہی تھیں۔

جیسے اصل ویڈیو میں چاند نواب کو بار بار خلل کا سامنا کرنا پڑا تھا، ویسے ہی ماہرہ کی ویڈیو میں بھی ایک اجنبی کیمرے کے سامنے آ گیا، جس پر ان کا ردعمل نہایت دلچسپ تھا۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ نے لکھا کہ عید آنے والی ہے اور ٹرین اسٹیشن پر شوٹ ہو رہی تھی، تو چاند نواب بننا تو بنتا تھا۔

 

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی نے چاند نواب کے انداز کو کاپی کیا ہو۔ 2015 کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان میں نوازالدین صدیقی کے کردار کو چاند نوا ب سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔

فلم میں ان کا ریلوے اسٹیشن والا سین وائرل ہو گیا تھاجس کے بعد چاند نواب کی اصل ویڈیو ایک بار پھر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔

ماہرہ خان نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس سے کیاجو عالمی سطح پر 281.45 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

ان کی حالیہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم ثابت ہوئی۔

چاند نواش کی منفرد رپورٹنگ کا انداز آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور ان کے وائرل ویڈیو کو سالوں بعد بھی لوگ یاد رکھتے ہیں۔

Related Posts