عائشہ عمر کا شادی کے بارے میں کیا ارارہ ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ عمر کا شادی کے بارے میں کیا ارارہ ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
عائشہ عمر کا شادی کے بارے میں کیا ارارہ ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے خواہش ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اب شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں۔عائشہ عمرنے ایک انٹرویو میں کہاکہ اب وہ بطور ماں زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی جلد ہوجائے اور ان بچے بھی ہوں۔

معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ جہاں وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں، وہیں ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود لیں گی۔اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں یا پھر وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

عائشہ عمر ماضی میں بھی شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور اس وقت ان کا موقف تھا کہ فی الحال انہیں شادی کی ضرورت نہیں۔

وہ ماضی میں اپنے ہونے والے بچوں کی تربیت سے متعلق بھی کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی تھیں کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔

انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس طرح پرورش کریں گی کہ وہ خود ایک ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کریں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا پابند بنائیں گی کہ وہ اپنے ہر عمل کا حساب دیں۔

مزید پڑھیں:صبا قمر کی مشہور فلم ’کملی‘ کا جلد ہی ٹی وی پریمیئر ہوگا

انسٹاگرام اسٹوری میں عائشہ عمر نے بتایا تھا کہ ان کے مستقبل کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے۔

Related Posts