صبا قمر کی مشہور فلم ’کملی‘ کا جلد ہی ٹی وی پریمیئر ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صباقمر کی مشہور فلم ’کملی‘ کا جلد ہی ٹی وی پریمیئر ہوگا
صباقمر کی مشہور فلم ’کملی‘ کا جلد ہی ٹی وی پریمیئر ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کا جلد ہی ٹی وی پریمیئر ہوگا۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کے حقوق ہم ٹی وی نے حاصل کرلیے ہیں، فلم میں صبا قمرکے علاوہ ثانیہ سعید، نمرہ بچہ اور حمزہ خواجہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم نے باکس آفس پر 5 کروڑ کا بزنس کیا تھا اور اسے ناظرین کی بڑی تعداد کی جانب سے پسند بھی کیا گیا تھا، فلم کا یورپی پریمیئر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول روٹرڈیم (IFFR) 2023 میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریحام خان سے تیسری شادی کرنیوالے 36 سالہ مرزا بلال بیگ کون ہیں؟

اس سال کے شروع میں، اسے چندی گڑھ، بھارت میں انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (IVIFF) 2022 میں دکھایا گیا تھا، جہاں صبا قمر کو فلم میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ بھی ملا۔

قبل ازیں فلم کے حوالے سے ایک انکشاف بھی سامنے آیاتھا کہ ادکارہ صباقمر فلم کیلئے پہلا انتخاب نہیں تھیں بلکہ اُن کی جگہ ماہرہ خان کو فلم کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

تاہم، ماہرہ خان نے مصروفیت کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

Related Posts