گزشتہ ماہ مختصر فضائی جھڑپ کے دوران پاکستان ایئر فورس نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں دو پائلٹس ہلاک جبکہ تین زخمی ہو جو اس وقت زیر علاج ہیں۔
اینکر شہزاد اقبال نے ایک پوڈکاسٹ میں بھارتی جہازوں کے پائلٹس کی حالت سے متعلق بتایا کہ تباہ کئے گئے بھارتی جہازوں کے دو پائلٹس ہلاک ہوئے جبکہ تین دیگر زخمی ہیں اور علاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ایئر فورس حکام سے یہ معلومات حاصل کرنے کا طریقہ پوچھا تو بتایا گیا کہ یہ معلومات زمینی خفیہ اداروں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔ متعدد خفیہ ایجنسیاں تصدیق کے بعد ان حقائق کی تصدیق کرتی ہیں۔
شہزاد اقبال نے دفاعی بجٹ کے حوالے سے بھی سوال کیا، جو پاکستان کا تقریباً 9 ارب ڈالر ہے جبکہ بھارت کا 86 ارب ڈالر، اور پوچھا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کی سیکیورٹی صلاحیتیں بہتر ہیں؟ اس کا جواب تھا کہ پاکستان کا نظام بھارت سے زیادہ جدید ہے، جیسا کہ حالیہ تنازعہ میں واضح ہوا۔
شہزاد اقبال کے مطابق ضائی لڑائی کے دوران پاکستان کے پاس 40 لڑاکا طیارے فضا میں تھے جبکہ بھارت کے 80 تھے مگر پاکستان کے ایک بھی جہاز کو نہیں گرا سکے۔
بھارت کی فضائیہ نہ تو پاکستانی طیارے کو نشانہ بنا سکی اور نہ ہی میزائل داغا جا سکا جبکہ پاکستان نے کئی بھارتی طیارے بشمول رافیل بھی مار گرائے۔