عمران خان سے متعلق ایسا کیا سوال ہوا جو مولانا فضل الرحمن شدید برہم ہوگئے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صحافی کے سوال پر شدید برہم ہوگئے۔

مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی پہنچے تو صحافیوں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا؟ بانی پی ٹی آئی کی خوشامد کر کے کیا محسوس ہورہا تھا؟

صحافی کے سوال پر مولانا کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوگئی اور برہم ہوتے ہوئے بولے آپ ایسا سوال کیوں کر رہے ہیں؟

اس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الحمدللہ، اللہ کی مدد تھی، آئینی ترمیم کے عمل پر ہم خوش ہیں، ہم نے ملک کی خدمت کرنی ہے، آئین کی خدمت کرنی ہے، ہم ملک کے نظام اور آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ترمیم میں جہاں کمیاں نظر آئیں ان کو ہم نے نکالا ہے۔

Related Posts