موسمِ گرما میں کن کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئیے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

موسم گرما کی آمد اور درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ جسمانی خشکی، سر درد اور دیگر امراض میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

لیکن اگر آپ اپنی خوراک میں کچھ رد وبدل کریں تو ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

العربیہ نیٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے امراض سے احتیاط کے ذریعے بچا جاسکتا ہے جو ہوا اور پانی کے ذریعے عموماً پھیلتے ہیں، ان میں موسم گرما میں اضافہ ہوتا ہے اور لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔

ماہرین صحت کچھ مشروبات اور کھانے پینے کی اشیاء سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو جسمانی درجہ حرارت میں اضافے اور مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا سبب بنتی ہیں، وہ یہ ہیں:

1. گرم مشروبات

تیز گرم چائے گلے کے کینسر کا سبب بنتی ہے: رپورٹ

ہمارے اردگرد کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنے دن کی شروعات کافی یا چائے پینے سے کرتے ہیں، اگرچہ یہ عادت آپ کو زیادہ توانائی بخش محسوس ہوتی ہے، تاہم گرمیوں کے موسم میں باقاعدگی سے کافی اور چائے پینا جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس لئے اگر آپ کافی یا چائے کے بجائے سبز چائے یا آئسڈ کافی کو استعمال کریں تو آپ کی صحت خراب نہیں ہوگی۔

2. چکنائی سے بھرپور اشیاء

محفوظ غذا: پانچ کھانے جو آپ کی جان بھی لے سکتے ہیں! - BBC News اردو

چکنائی سے بھرپور کھانے جیسے فاسٹ فوڈز اور تلے ہوئے کھانے ہر موسم میں غیر صحت بخش ہوتے ہیں کیونکہ یہ متعدد خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ جبکہ گرمیوں میں ایسے کھانوں کا نقصان جسم کو زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ جسم کی حرارت بڑھا سکتے ہیں اور قوت مدافعت کو کم کرسکتے ہیں۔

3. دودھ کی مصنوعات

ڈیری مصنوعات... بہترین صحت کی ضمانت

ایسے وقت میں جب ہوا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہو جسمانی درجہ حرارت بھی زیادہ ہوتا ہے۔ دودھ کی مصنوعات جیسے مکھن، پنیر اور دہی وغیرہ کے استعمال سے جسم کی گرمی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور بدہضمی بھی ہوسکتی ہے۔

4. خشک پھل

خشک میوے کے صحت پر حیرت انگیز طبی فوائد

خشک میوہ جات جیسے کھجور، کشمش اور خوبانی صحت مند رہنے کیلئے ضروری ہیں۔ لیکن گرم موسم میں خشک میوہ جات آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھا سکتے ہیں اور آپ کو خارش اور تناؤ کا شکار کرسکتے ہیں۔

5. مصالحے

کھانے میں استعمال ہونے والے مصالحوں کی حیرت انگیز خوبیاں - ایکسپریس اردو

الائچی، دارچینی، لونگ اور کالی مرچ جیسے مصالحے کھانے کا ذائقہ دوبالا کرتے ہیں اور کھانے کی خوشبو میں اضافہ کرتے ہیں، لیکن گرمیوں میں مصالحہ دار کھانے جسم کے درجہ حرارت کو بڑھاتے ہیں، جس سے انسان کو پانی کی کمی اور بیمار ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

ماہرین اس موسم میں ٹھنڈا مصالحہ جیسے زیرا اور نامیاتی پودینہ ڈال کر متوازن طریقے سے محدود مقدار میں کھانے کی تجویز کرتے ہیں۔

6. روسٹ گوشت (تندوری)

Tandoori Chicken Recipe In Urdu - Make in Just 15 Minutes

روسٹ گوشت زیادہ درجہ حرارت پر پکایا جاتا ہے۔  جب موسم کا درجہ حرارت پہلے ہی سے زیادہ ہوتا ہے تو جسم کے درجہ حرارت میں اضافے کے علاوہ روسٹ گوشت کی گرمی میں اضافہ ہوتا ہے اور کینسر کے خطرے  کا سبب بن سکتا ہے۔

Related Posts