رواں سال پاکستانی عازمین حج کو کیا کیا سہولتیں ملیں گی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ رواں برس کا حج پاکستانی عازمین کے لیے سہولیات کے اعتبار سے مثالی حج ثابت ہو گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں قلیل المدتی حج کی سہولت دی ہے۔

 حاجی کیمپ لاہور میں حاجیوں کے تربیتی سیشن کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے نگراں وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ حاجی اللہ کے مہمان ہیں اور ہمارے بھی۔ شفاف نظام کے تحت درخواست گزاروں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے وزارت کا قلمدان سنبھالا تو سب پر واضح کر دیا تھا کہ سال2024 میں پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔ جو سہولتیں ماضی میں نہیں ملیں وہ رواں سال حجاج کو ملیں گی۔
انیق احمد کے بقول حج انتظامات کے حوالے سے جہاں جہاں مسائل کی نشاندہی کی گئی ان پر وزارت نے پوری دلجمعی کے ساتھ کام کیا ہے اور اس سلسلے میں سعوی عرب کے دورہ کے دوران حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں پر قیام و طعام اور سفری سہولیات سمیت تمام بنیادی ضروریات کو معیاری پایا۔

پاکستانی حاجیوں کو سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ رواں سال حجاج کرام کو زیارات مقدسہ کے لیے بسوں کے ساتھ ساتھ ٹرین کی بھی سہولت میسر ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم حجاج کرام کو سبز رنگ کا ایک سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ ان کا سامان گم نہ ہو۔ عازمین حج کو سات جی بی ڈیٹا 180 انٹرنیشنل کالنگ منٹس کے ساتھ سم بھی فری دی جائے گی تاکہ انہیں اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو سکے۔

انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال خواتین کو پہلی دفعہ مفت عبایا بھی دیا جائے گا جس پر پاکستانی پرچم بنا ہو گا۔

Related Posts