سرفراز کو ڈراپ کرنے پر شان مسعود نے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز کو ڈراپ کرنے پر شان مسعود نے کیا کہا؟
سرفراز کو ڈراپ کرنے پر شان مسعود نے کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میلبرن: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے۔

شان مسعود نے میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے،جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشنز سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔

فاسٹ بولرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتا ہے، فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے کیونکہ جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں۔

پاکستانی بالرز کا کم پیس؛ مچل اسٹارک کا حیرانگی کا اظہار

شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی، ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا۔

Related Posts