بالی ووڈ کے تین خان ایک ساتھ کام کرنے کیلئے کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فلم نگری کے تینوں خانز کو ایک ہی پوسٹر اور مووی میں دیکھنے کے خواہش مند فلم بینوں کیلئے خوشخبری آگئی۔

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ، سلمان اور شاہ رخ خان فلم میں ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اس حوالے سے مناسب اسکرپٹ کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شریک عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کیرا نائٹلی کی سیریز ’بلیک ڈووز‘ آن لائن کیسے دیکھیں؟

رپورٹ کے مطابق عامر خان نے کہا کہ میں، شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ قبل اس پر بات کرچکے ہیں اور اب ہمیں بس ایک مناسب اور اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس حوالے سے متفق تھے کہ ہم تینوں ساتھ ملکر  فلم کریں اور مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ خان نے کہا کہ ساتھ کام کرنے کا آئیڈیا میں نے ہی پیش کیا اور میں نےکہا کہ اگر ہم تینوں ساتھ فلم نا کر پائے تو یہ افسوسناک ہوگا۔

Related Posts