پاکستان میں طلاق کی شرح بڑھنے کی کئی کیا وجوہات ہیں؟ نادیہ خان نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں طلاق کی شرح بڑھنے کی کئی کیا وجوہات ہیں؟ نادیہ خان نے بتادیا
پاکستان میں طلاق کی شرح بڑھنے کی کئی کیا وجوہات ہیں؟ نادیہ خان نے بتادیا

پاکستان میں طلاق کی شرح بڑھنے کی کئی کیا وجوہات ہیں اس حوالے سے معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں نادیہ خان نے اس حوالے سے بات کی، انہوں نے کہا کہ آج کل شادیاں ٹوٹنے کی وجہ بے وفائی ہے کیونکہ اگر دیکھا جائے تو 90 کی دہائی میں کسی لڑکے کو کوئی لڑکی اچھی لگتی تھی تو اس کے لیے بہت مشکل ہوتا تھا کہ وہ اس لڑکی سے بات کرسکے۔

نادیہ خان نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کے دور میں یہ چیز بہت آسان ہوگئی ہے، لوگ ڈیٹ پر جاتے ہیں، گھروں میں چلے جاتے ہیں، پہلے ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب لڑکوں کو اپنے ارد گرد بہت ساری لڑکیاں آرام سے مل جاتی ہیں، اسی لیے افیئر آسان ہوگئے ہیں، تو اس لیے انہیں اپنے گھر میں موجود بیوی سمجھ میں نہیں آتی اور انہیں اپنی بیوی سے بوریت ہونے لگتی ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ مرد جھوٹ بہت بولتے ہیں یہاں تک کہ گھر والوں سے چھپ کر دوسری شادیاں کررہے ہیں، میں ایسی بہت سی لڑکیوں کو جانتی ہوں جن کے شادی شدہ مردوں کے ساتھ افیئرز ہیں اور مجھے یہ سب کچھ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ کچھ لڑکیوں کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی پیسے والا بندہ مل جائے جو فوراً کوئی جائیداد ان کے نام کرے یا پھر بڑی رقم 3,4 کروڑ ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروادے۔تو وہ فوراً اس کی ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لڑکیاں بھی غلط ہیں ان کو اپنا ایک اصول ہونا چاہیے کہ اگر کوئی آدمی شادی شدہ ہے تو انہیں اس کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:’میں کسی کے ذہن کو تبدیل نہیں کرسکتی‘، بہروز سبزواری کے متنازعہ بیان پر مومل شیخ کا ردعمل

نادیہ خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کی شرح بڑھنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اب خواتین مالی طور پر آزاد ہیں، تو انہیں یہ مسئلہ نہیں ہوتا کہ طلاق کے بعد انہیں کون سنبھالے گا وہ اپنا خیال خود رکھ سکتی ہیں اس لیے اب وہ بھی کوئی غلط بات برداشت نہیں کرتیں۔

Related Posts