کراچی: ویسٹ پولیس نے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی ہوئی 60 موٹرسائیکلیں برآمد کر کے مالکان کے سپرد کردیں۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز صاحبہ کی جانب سے ضلع ویسٹ آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی ہوئی 60 موٹرسائیکلیں جو کہ ضلع ویسٹ کے مختلف تھانہ جات سے برآمد کی گئی تھیں لائی گئیں۔
تمام برآمد شدہ موٹرسائیکلز بعد تصدیق ان کے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔اپنی موٹرسائیکلز وصول کرنے پر شہریوں نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ویسٹ اور سندھ پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: ہیئر ڈریسرز کی دکانوں میں وارداتیں کرنیوانے 2ملزمان دھر لئے گئے