ڈیووس: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما سے ملاقات کی۔
اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ نے ملکہ میکسما سے ملاقات ان کی اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی خصوصی ایڈوکیٹ برائے انکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ کی حیثیت میں کی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فنانشل انکلوین کے فروغ کے لیے پاکستانی حکومت کے عزم کی تجدید کی جبکہ وزیر خارجہ نے معیثت میں خواتین کی شمولیت میں سہولت کاری کے لئے حکومت پاکستان کے عزم کی بھی تجدید کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مخالف کریک ڈاؤن کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی