ملک بھر میں 7 روز کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 7 روز کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
ملک بھر میں 7 روز کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 7 روز کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا اعتراف ادارۂ شماریات کی رپورٹ میں سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات کی مہنگائی کے اعدادوشمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی اور غریب عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو گئیں۔

ادارۂ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 13 اعشاریہ 48 فیصد پر آگئی ہے۔ مجموعی طور پر 7 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جبکہ 26 اشیائے ضروریات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

گزشتہ 7 روز کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ انڈوں کی قیمت میں 16 روپے 38 پیسے فی درجن کا اضافہ ہوا۔ چینی کی اوسط فی کلو قیمت 1 روپے 68 پیسے مزید بڑھ گئی۔ ملک بھر میں چینی اوسطاً 98 روپے 36 پیسے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

اسی طرح ٹماٹر کی قیمت 2 روپے 6 پیسے فی کلو بڑھ گئی جبکہ آلو کی فی کلو قیمت میں 89 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تازہ دودھ کی قیمت 1 روپے 45 پیسے اور دہی کی 1 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی جبکہ آٹے کے 20 کلو گرام کے تھیلے کی قیمت میں 9 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔

دال چنا فی کلو 74 پیسے مہنگی ہوگئی جبکہ دال ماش کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا۔ مٹن، بیف، گھی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ہوشرباء مہنگائی، رمضان میں چینی اورگندم کی قلت کا خدشہ

Related Posts