سورج کو جلال آگیا، کراچی میں جھلسانے والی گرمی، درجہ حرارت جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Weather updates for Karachi today-25 March 2025
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے جبکہ شمال مغربی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت کل سے کم ہونے کی توقع ہے۔ شہر میں وقفے وقفے سے ہوائیں چلیں گی جس سے موسم میں قدرے بہتری آئے گی۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اختتام ہفتہ تک درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی راتوں میں شہر کا موسم نسبتاً سرد رہنے کا امکان ہے، جہاں رات کے وقت درجہ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے جو 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز تک خاص طور پر رات کے وقت شہر کا موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

Related Posts