آسٹریلیا کی ٹیم ہلکا نہ لے، وائٹ بال سیریز ہم ہی جیتیں گے، فخر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا کی ٹیم ہلکا نہ لے، وائٹ بال سیریز ہم ہی جیتیں گے، فخر زمان
آسٹریلیا کی ٹیم ہلکا نہ لے، وائٹ بال سیریز ہم ہی جیتیں گے، فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ہمیں ہلکا نہ لے، مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم ہی جیتیں گے۔

فخر زمان نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی فارم ہے اور رنز ہو رہے ہیں جس کی خوشی ہے، اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ رینکنگ بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ضرور ہے لیکن اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی پوری کوشش کریں گے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے ناموں کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ضرور ہو سکتا ہے، آسٹریلیا کے بڑے نام کھیلتے تو اچھا ہوتا، نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے تاہم بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلین ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور ریلیکس نہیں ہوں گے ، مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم ہی جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کا ہمیں ایڈوانٹیج ضرور ہے لیکن آسٹریلیا کا کمبی نیشن اچھا ہے، مہمان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی لیگز کھیلتے ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف تمام وائٹ بال سیریز جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔

Related Posts