صاحبزادہ سلطان نے نادر مگسی سے حب ریلی کا ٹائٹل واپس چھین لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گڈانی:صاحبزادہ سلطان نے حب ریلی 2022 میں دفاعی چیمپئن نادر مگسی سےٹائٹل واپس چھین لیا۔

دفاعی چمپئن میر نادر مگسی 22سیکنڈ کے فرق سے اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے، صاحبزادہ سلطان محمد علی نے فاسٹیسٹ ٹائم آف دی ڈے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ویمن پرپیڈ کٹیگری میں ماہم شیراز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ویمن اسٹاک کٹیگری میں ندا واسطی نے میدان مار لیا۔ اتوار کوبلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں حب ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد ، خواتین ریسرز نے حصہ لیا ۔

مردوں کی اے پریپڈکٹیگری میں صاحبزادہ سلطان محمد علی نے میدان مار لیا۔طلحہ رئیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:حب ریلی کیلئے گڈانی کے ساحل پر نیا ٹریک تیار

بی پرپیڈ کٹیگری میں پہلی پوزیشن نوید واسطی، دوسری دانش پیش امام جبکہ تیسری پوزیشن سلطان بہادر عزیز نے حاصل کی ۔

اس سے پہلے 2019 میں حب ریلی کا ٹائٹل صاحبزادہ سلطان علی محمد خان نے اپنے نام کیا تھا، خواتین میں ٹوشنا پٹیل نے کامیابی سمیٹی تھی ،حب ریلی میں عامر مگسی، رونی پٹیل، دفاعی چمپئن عاصم اعوان کے علاوہ دیگر نامور ڈرائیورز نے شرکت کی تھی۔

Related Posts