شازیہ وجاہت کی سالگرہ، اقراء عزیز مبارکباد دینے پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شازیہ وجاہت کی سالگرہ، اقراء عزیز مبارکباد دینے پہنچ گئیں
شازیہ وجاہت کی سالگرہ، اقراء عزیز مبارکباد دینے پہنچ گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز ٹی وی و فلم پروڈیوسر شازیہ وجاہت کی سالگرہ میں مبارکباد دینے پہنچ گئیں۔ دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

میڈیا اسٹڈیز ٹیچر کی حیثیت سے انڈس اکیڈمی میں پڑھانے والی شازیہ وجاہت شوکیس پروڈکشنز کی سی ای او ہیں جنہوں نے رقصِ بسمل سمیت متعدد ڈراموں میں پروڈیوسر کے طور پر کام کیا۔ ہر سال 28 مارچ کو شازیہ وجاہت اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آسکر ایوارڈز 2022ء، بیوی کا مذاق اُڑانے پر ول اسمتھ نے کرس راک کو مکا دے مارا

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شازیہ وجاہت کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ رات بہت خوبصورت رہی۔میرے دل اور زندگی میں شازیہ وجاہت ہمیشہ سے ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ 

معروف ہدایتکار وجاہت رؤوف کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے 5 روز قبل اپنے انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ حال ہی میں دونوں میاں بیوی نے اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائی۔ اس موقعے پر سوشل میڈیا پر تصویر کے ہمراہ شازیہ وجاہت نے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shazia Wajahat (@shaziawajahat)

اپنے شریکِ حیات وجاہت رؤوف کے نام پیغام میں معروف پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنی زندگی کو خوبصورت بنانے کیلئے وجاہت رؤوف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ وجاہت رؤوف کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے اہم ہدایتکاروں میں ہوتا ہے۔

Related Posts