ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی
ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سے کہا ہے وارنٹ دکھائیں، وارنٹ دیکھ کر چیئرمین اور وکلا سے مشاورت کروں گا، ظل شاہ کی پہلے لاش گر چکی ہے مزید نہ گرائیں۔پولیس نے کہا وارنٹ لیکر آئے ہیں، پولیس سے کہا ہے حالات کو مت بگاڑیں، ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں خون خرابہ نہیں چاہتے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا قیامت ٹوٹ پڑی کہ آج ہی گرفتار کرنا ہے، پولیس کیمیکل والے پانی کا استعمال بند کرے، کارکنوں سے کہا ہے پرامن رہیں، پولیس کا ایجنڈا کیا ہے کیا وہ لاشیں گرانی ہیں؟،

کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو مجھ سے کریں۔ہمارے کارکنوں پر شیلنگ اور تشدد کیا گیا، پولیس کے اداروں سے ہم غافل نہیں ہیں، ہم نے قانونی چارہ جوئی کی ہوئی ہے، عمران خان کو حفاظتی ضمانت ملی ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت ہو چکی ان کی گرفتاری نہیں ہوسکتی، آج کی کارروائی بلا جواز ہے، خون خرابے سے بچنے کیلئے ہو سکتا ہے عمران خان ازخود گرفتاری دے دیں۔

پتا تو چلے ان کے عزائم کیا ہیں، کیا یہ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں؟، جب حفاظتی ضمانت مل جائے تو گرفتاری نہیں ہو سکتی، ہم کوئی راستہ نکالنا چاہتے ہیں، ہمارا نقطہ نظریہ ہے لڑائی نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں:زمان پارک کے باہر پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی آئی جی سے ملنے جا رہا ہوں، ڈی آئی جی مجھے وارنٹ دکھائیں، ہم معقول راستہ نکالیں گے تاکہ خون خرابہ نہ ہو۔پولیس بلا وجہ افراتفری، خوف و ہراس نہ پھیلائے، لاٹھی چارج، آنسو گیس، واٹر کینن کے استعمال کو فوری بند کیا جائے، کل کی انتخابی ریلی کی وجہ سے حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، ایک طرف انتخابات شروع اور دوسری طرف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts