ہمیں موجودہ چیلنجز کیلئے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح تک جائے گی، آرمی چیف
پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح تک جائے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یہ بات پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی کے دورے کے موقع پر افسروں سے خطاب میں کہی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور چیف آف لاجسٹک لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔ ہمیں موجودہ چیلنجز کیلئے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کریں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا اور آرڈیننس کور کی لاجسٹک کاوشوں کو سراہا۔ سپہ سالار کو ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بھی بریف کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا۔آرمی چیف

Related Posts