اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایک بار پھر پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ردِ عمل سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ مذاکرات یا ثالثی پر آمادہ نہیں۔
میڈیاسے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے نہ اسے کسی کی ثالثی منظور ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے خط میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیر کے بارے میں عالمی اداروں کی رپورٹ کا تذکرہ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکا کے دوران کی گئی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے ۔