کراچی کے نابالغ ڈرائیور کا اندھا شوق، ٹینکر نے زمزمہ میں 5 کاروں کو کچل دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نابالغ ڈرائیور کا اندھا شوق، ٹینکر نے زمزمہ میں 5 کاروں کو کچل دیا
کراچی کے نابالغ ڈرائیور کا اندھا شوق، ٹینکر نے زمزمہ میں 5 کاروں کو کچل دیا

کراچی کے نابالغ اور کمسن ڈرائیور نے واٹر ٹینکر چلاتے ہوئے زمزمہ میں 5 گاڑیوں کو کچل ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمزمہ میں 5 گاڑیوں کو کچلنے کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کی گاڑیاں واٹر ٹینکر چلانے کے شوق کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر چلاتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا جس نے 5 گاڑیوں کو زمزمہ اور ڈیفنس فیز 5 کے علاقوں میں کچل ڈالا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ٹرک کے کلینر کو پکڑ لیا۔

دوسری جانب کمسن ٹرک ڈرائیور بھاگ نکلنے میں کامیاب رہا جبکہ پولیس کے مطابق ڈرائیور کی عمر 17 سال تھی جو گاڑی کا کلینر بتایا جاتا ہے جو یہ سیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ واٹر ٹینکر کیسے چلایا جاتا ہے۔ 

سیکھنے سیکھنے میں 5 گاڑیاں ٹرک کے نیچے آ گئیں۔ گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس ڈرائیور کی تلاش میں ہیں جو اب تک نہیں ملا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کرنے والے لڑکے کو جلد گرفتار کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ڈکیتی  پر کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، 33 لاکھ برآمد

Related Posts