اسلام آبادہائیکورٹ کاپانی بند، چیف جسٹس برہم، چیئرمین سی ڈی اے طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC will hear the petition against the NAB Ordinance today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد (سید محمد یاسین ہاشمی ) شہر اقتدار کو سی ڈی اے نے کربلا بنا دیا شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے پی ٹی آئی اور ن لیگی میئر کے درمیان لڑائی جبکہ خمیازہ عوام بھگت رہےہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کو پچھلے تین دن پانی کی سپلائی معطل ہےاور پانی کی بے پناہ قلت کا سامنا ہے جب کے بیت الخلاء بند ہوچکےہیں اور وکلاء اور سائلین واش روم استعمال کرنے کے لیے قریبی ہوٹلز میں جانے پر مجبور ہیں ۔

موجودہ صورتحال میں جب خواتین کو ٹوائلٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کوئی راستہ نہیں ملتا ہے تو خواتین سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود سی ڈی اے پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور بے حسی کا مظاہرہ کیا جارھا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آبادمیں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا عمل جاری ، انتظامیہ خاموش تماشائی

اسلام اباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ انعام امین منہاس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو متعدد بار متعلقہ حکام کے نوٹس میں لائیں ھیں لیکن ابھی تک اس اہم معاملے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی مسجد میں پانی نہیں نمازیوں کےلئے شدید پریشانی کاباعث بنا ہوا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سائیلین کا کہنا ہے جب عدالتوں کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے تو عام انسانوں کی پانی کے حوالے سے پریشانی پر کون توجہ دےگا انصاف دینے والے اداروں کو خود ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس صورتحال میں عام عوام کیا توقع کر سکتی ہے جبکہ پانی کے بحران کو دیکھتے ہوئے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

Related Posts