وسیم اکرم اب اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

wasim akhram and wife
وسیم اکرم اب اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائیں گے

دبئی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے میدان میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد اب اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

وسیم اکرم نے اداکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘سائن کی ہے جب کہ فیصل قریشی کی بھی بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہے۔

مزید پڑھیں: پولیو کا عالمی دن: قومی اسٹار کرکٹر وسیم اکرم انسدادِ پولیو کے سفیر بن گئے

فلم’’منی بیک گارنٹی‘‘میں مرکزی کردار فواد خان اداکریں گے جب کہ میکال ذوالفقار، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی نہ صرف فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے اور فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جب کہ یہ فلم اگلے سال 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts