لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین بننے کیلئے سابق کپتان وسیم اکرم مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے ۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں تاہم اب وسیم اکرم کمیٹی کے چیئرمین بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار جلد وسیم اکرم سے اس حوالے سے بات کریں گے اور انہیں چیئرمین کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کمیٹی کے دیگر اراکین کے لیے بھی بورڈ کے عہدیدار سابق کرکٹرز سے رابطے کریں گے۔
کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اب صرف رکن کی حیثیت سے شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی میں بورڈ کے دیگر عہدیدار شامل نہیں ہوں گے۔اس وقت کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 10 سال بعد واپسی، سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی