پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بدھ کو ختم ہو جائے گی۔
منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں سیٹ اپ فروری 2024ء سے آگے بھی جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
اُنہوں نے کہا کہ سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، ایسا بل نہیں ہونا چاہئے جس سے عوام متاثر ہوں۔
منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے ٹوٹ چکی، بچے ہوئے لوگ پیپلزپارٹی میں یا (ن) لیگ میں ہوں گے۔