اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وقار یونس نے پاک بھارت میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھنے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔
سابق کپتان وقار یونس نے ہندوؤں کے سامنے محمد رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق تبصرے سے بہت سے لوگوں کو حیران اور مایوس کیا تھا، وقار یونس کے تبصرے پر انہیں مختلف حلقوں میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا۔
انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، وقار یونس نے کہا کہ میں نے بیان ہیٹ آف دی مومنٹ میں دیا جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
In the heat of the moment, I said something which I did not mean which has hurt the sentiments of many. I apologise for this, this was not intended at all, genuine mistake. Sports unites people regardless of race, colour or religion. #apologies 🙏🏻
— Waqar Younis (@waqyounis99) October 26, 2021
سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔وقار یونس نے کہا کہ کھیل نسل، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار بالنگ نے حارث رؤف کو ٹاپ 20 بولرز میں پہنچادیا