راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نیپال کے سفیر مسٹر تاپس ادھیکاری نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیپالی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
مزید پڑھیں: ایئر ڈیفنس، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے مہلک نظام ہے،آرمی چیف