لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے کھلاڑی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
گزشتہ شب وہاب ریاض نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سپر لیگ کا 24واں میچ کھیلا اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے بیٹسمین دانش عزیز کو پویلین بھیج دیا جو پشاور زلمی کے کپتان کا 100واں شکار ثابت ہوئے۔
پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے 100 وکٹس پوری ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ پر ہی سجدہ کیا۔ پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے وہاب ریاض کی 100 وکٹس مکمل ہونے سے متعلق ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
Danish gone! Skipper @WahabViki completes 100 wickets in the HBL PSL. ???????? #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/f6o4mTg37T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022