ترکیہ الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے پاکستان میں ووٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں اسلام آباد میں بھی پولنگ بوتھ قائم کرلیا گیا اور ترک شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

ترک سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد  میں ترکیہ کے سفارتخانے میں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ بوتھ قائم کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلےکیلئے ووٹنگ آج اور 21 مئی کو بھی جاری رہے گی اور ترک شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ووٹنگ صبح 9 تا شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ سرا رہنما کا وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ 14 مئی کو ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔

صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔

ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ 

کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

ترک انتخابات کیلئے پاکستان میں بھی ووٹنگ ہوئی تھی اور صدر طیب اردوان نے پاکستان سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

Related Posts