معروف ویب سائٹ بیٹر ڈاٹ کام کے بھارتی نژاد سی ای او وشال گرگ نے زوم کال کے ذریعے اپنے 900 سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا، اس سے قبل ان کا آخری جملہ یہ تھا کہ میرے کیرئیر میں ایسا دوسری مرتبہ ہورہا ہے۔
بھارتی نژاد سی ای او وشال گرگ نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا۔ 900 سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کے بعد سے وشال گرگ خبروں کی شہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمے کا اندراج، شالیمار تھیٹر اسکینڈل کیا ہے؟
اجے دیوگن 2024 میں بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔کے آر کے
سوشل میڈیا صارفین کو جاننا ہے کہ بیٹر ڈاٹ کام کے 43سالہ بھارتی نژاد سی ای او وشال گرگ کون ہیں؟ انہوں نے زوم کال کے ذریعے اتنا انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ کیا اس کی وجہ شہرت کا حصول تھا یا کچھ اور؟
سوشل میڈیا پر دھوم
کرسمس کی تعطیلات سے قبل 900 ملازمین کو برطرف کرنے کے فیصلے کے ساتھ ہی وشال گرگ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ کمپنی کے ایک ملازم نے زوم کال ریکارڈ کرکے اسے پبلک کردیا تھا۔
وشال گرگ کون؟
انڈپینڈنٹ اردو نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ وشال گرگ اپنے ملازمین کی توہین کے الزام کا شکار ہوئے، وہ بیٹر ڈاٹ کام کے سی ای او اور ایک ایسے بھارتی نژاد شہری ہیں جو 7سال کی عمر میں بھارت سے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نیو یارک چلے گئے۔
ہائی اسکول سے وشال گرگ کاروبار کر رہے تھے جو اپنے ہم جماعتوں کو نئے نوٹس اور دیگر کتب فروخت کیا کرتے تھے۔ گرگ نے سال 2000 میں اپنے ہائی اسکول کے دوست رضا خان کے ہمراہ ایک پرائیویٹ لون کمپنی کا آغاز کیا جو طلبہ کو قرض دیتی تھی۔
بیٹر ڈاٹ کام کی تشکیل
آگے چل کر 2013 میں وشال گرگ اور ان کی اہلیہ نے بیٹر ڈاٹ کام کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے ان کا کام لوگوں کو قرض فراہم کرنا تھا۔ یہ ویب سائٹ تیزی سے ابھرتی ہوئی اسٹارٹ اپ کمپنیز میں سے ایک بن گئی کیونکہ قرض آجکل ہر شخص کی ضرورت ہے۔
کامیابیاں
جون 2021 میں وشال گرگ کا دعویٰ تھا کہ ان کی کمپنی 3 منٹ میں لوگوں کو قرض کی منظوری دے دیا کرتی ہے۔ ان کے مطابق ان کی ٹیم کا حجم 3 گنا بڑھ چکا تھا۔
پیچیدگیاں
حال ہی میں وشال گرگ نے اعلان کیا کہ قرض دینے والی کمپنی نے اپنے تقریباً 9 فیصد ملازمین فارغ کردئیے جو 900 سے زائد بنتے ہیں۔ اچانک برطرف ملازمین کو زوم کال کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ انہیں چھٹیوں سے عین قبل فارغ کیا جارہا ہے۔
وشال گرگ کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہ کال سن رہے ہیں تو آپ اس بد نصیب گروپ کا حصہ ہیں جسے ملازمت سے فارغ کیاجارہا ہے۔ یہ ریکارڈنگ سی این این سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا پر چلائی گئی جس میں کہا گیا کہ ملازمت فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔
گزشتہ تنازعات
ماضی میں بھی وشال گرگ نے اپنے عملے کو ایک ای میل بھیجی تھی جس میں کہا گیا کہ آپ بہت سست ہیں۔ آپ گونگی ڈالفنز کے ایک گروہ کا حصہ ہیں۔ تو اپنا کام روک دیں۔ اسے فوراً روکیں۔ کیونکہ آپ مجھے شرمندہ کر رہے ہیں۔
آج سے 2 سال قبل 2019 میں کمپنی میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات بھی لگائے گئے۔ مارکیٹ کی حالیہ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کمپنی نے 75 کروڑ کی مالی امداد حاصل کی ہے۔