کورونا وائرس کا مذاق بنانے والے کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کا مذاق بنانے والے کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق
کورونا وائرس کا مذاق بنانے والے کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس:کورونا کا مذاق بنانے والے باسکٹ بال کھلاڑی میں مذکورہ وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے فرانسیسی باسکٹ بال کے کھلاڑی روڈی گوبرٹ نے وائرس کا مذاق اڑایا تھا۔

حیران کن طور پر روڈی گوبرٹ میں اب خود بھی اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے‘امریکا کے مختلف شہروں میں ہونے والے باسکٹ بال میچز سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران روڈی گوبرٹ نے کورونا وائرس کا مذاق بناتے ہوئے سامنے رکھے تمام مائیکس کو ہاتھ لگایا‘وہاں موجود رپورٹرز کو ہنستے ہوئے ڈرانے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں بھی کورونا ہوسکتا ہے۔

جس کے بعد سے ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں جبکہ ٹیسٹ کے بعد اس وائرس کی تصدیق بھی ہوگئی۔بعدازاں این بی اے کی جانب سے اس میچ کو فوری روک دیا گیا جبکہ باسکٹ بال کی مکمل ٹیم کو قرنطینہ کیا گیا۔

روڈی گوبرٹ نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں مداحوں کے سپورٹ کا شکریہ ادا کیا جبکہ بتایا کہ جب سے ان میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ کافی ڈرے ہوئے اور شرمندہ ہیں۔روڈی گوبرٹ نے اپنی پوسٹ میں کورونا کا مذاق اڑانے پر عوام سے معافی مانگی۔

Related Posts