ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ملک بھر میں 2900 سے زائد افراد متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ملک بھر میں 2900 سے زائد افراد متاثر
ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ملک بھر میں 2900 سے زائد افراد متاثر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈینگی کا وائرس پاکستان میں  تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک ملک بھر میں 2900 سے زائد افراد نے ڈینگی سے متاثر ہونے کی رپورٹ کروائی ہے۔ ڈینگی سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں اب تک 1229 افراد نے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی شکایت کی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پمز ہسپتال میں 31 اور پولی کلینک میں 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ پمز میں اب تک ڈینگی کے 1713 جبکہ پولی کلینک میں 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1219 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 133 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پستہ قد افراد میں ذیابیطس کی دوسری قسم کا خطرہ طویل قامت افراد سے زیادہ ہوتا ہے۔طبی تحقیق

راولپنڈی  سے تعلق رکھنے والے دو مریض دورانِ علاج چل بسے۔ کوہاٹ میں 12 افراد جبکہ پشاور میں 25 افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔اس وقت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 2 جبکہ ایچ ایم سی میں 1 مریض زیر علاج ہے۔ لاہور سے 2، بہاولپور، ملتان اور نارووال سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا جبکہ بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز کے باعث اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی آئسولیشن وارڈز کو توسیع دی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کی صوبائی وزارتِ صحت نے روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک ہی مقام سے  200 سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی  تصدیق کردی۔وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے بتایا  کہ ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ میں کام کرنے والے دو سو چینی باشندے ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: روشنیوں کے شہر میں 200 سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق

Related Posts