ویرات کوہلی کی آئندہ کرکٹ سیریز میں شرکت خطرے میں پڑگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی کی آئندہ کرکٹ سیریز میں شرکت خطرے میں پڑگئی
ویرات کوہلی کی آئندہ کرکٹ سیریز میں شرکت خطرے میں پڑگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو کھلاڑیوں کی بد ترین کارکردگی پر الزامات اور معافی مانگنے کے مطالبات کا سامنا ہے جبکہ ویرات کوہلی کی آئندہ کرکٹ سیریز میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں سے ہار گیا جس کے بعد بہترین کارکردگی بھی ٹیم کو سیمی فائنل تک نہ پہنچا سکی۔ افغانستان نے بھی نیوزی لینڈ سے ہار کر بھارتی شائقینِ کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورۂ پاکستان کیلئے تیار، شیڈول جاری کردیا گیا

شعیب اختر کو ہرجانہ، علی محمد خان نے سرکاری ٹی وی کا اقدام شرمناک قرار دیدیا

ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث ویرات کوہلی مشکلات میں گھر گئے۔ بھارتی کپتان پہلے ہی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کرچکے، تاہم امکان یہ ہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی روہت شرما سنبھال لیں گے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) آئندہ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلئے ایک ہی کپتان کے انتخاب پر غور کر رہا ہے اور بورڈ کی کل کی میٹنگ میں کپتان کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوسکتے ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ 17 نومبر سے ٹی 20 کرکت سیریز کھیلیں گے جس میں ویرات کوہلی کے ساتھ ساتھ بمرا، کے ایل راہول اور شامی بھی شریک نہیں ہوسکیں گے۔ 

اس کے علاوہ ایشون، جڈیجا اور ریشب پنت کو بھی ریسٹ دیا جائے گا۔ آج بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا الوداعی میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی جس میں جیت یا ہار کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ بھارت ورلڈ کپ سے پہلے ہی باہر ہوچکا ہے۔ 

Related Posts