بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہوگئے۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 1050کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹر ہیں، ان کی کمائی کا ذریعہ بھارتی ٹیم کے معاہدے، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، برانڈز کی ملکیت اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔
کرکٹر کو اپنی ٹیم بھارت کے معاہدے سے سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں جبکہ 15 لاکھ روپے ٹیسٹ، 6 لاکھ ون ڈے اور 3 لاکھ روپے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس ہے۔
ویرات کوہلی کو 15 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ٹی ٹوئنٹی لیگ سے ملتے ہیں، انہوں نےکئی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے، وہ اس وقت 18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر بھی ہیں، وہ ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں۔
پاکستان بنگلا دیش کو ہرا کر پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ویرات کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے 8.9کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔
وہ ریسٹورنٹ اور لگژری ایتھلیٹک ویئر کے بھی مالک ہیں، کوہلی ممبئی میں 34کروڑ جب کہ گروگرام میں 80 کروڑ روپے کے مالیت والے گھر کے مالک ہیں۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ویرات کوہلی کے استعمال میں گاڑیوں کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے۔