ویرات کوہلی نے ممبئی میں ایک اور مہنگا ترین بنگلا خرید لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی نے ممبئی میں ایک اور مہنگا ترین بنگلا خرید لیا
ویرات کوہلی نے ممبئی میں ایک اور مہنگا ترین بنگلا خرید لیا

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز ویرات کوہلی نے پراپرٹی کے بزنس میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ایک اور مہنگا ترین بنگلا خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی نے ممبئی کے قریب ایک نئی آبادی میں 6کروڑ بھارتی روپے کا بنگلا خریدا ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ لگژری بنگلا علی باغ میں ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2ہزار اسکوائر فٹ کے بنگلے میں 400اسکوائر فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہونے کے باعث ویرات کوہلی کے بھائی نے 36لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں 3ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اسی علاقے میں یہ دوسری پراپرٹی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کئے جانے کا امکان

دونوں شخصیات نے 19.24کروڑ بھارتی روپے میں 36ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاس بھی خریدا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس پراپرٹی کی بھی 1.15کروڑ بھارتی روپے کی ڈیوٹی ویرات کوہلی کے بھائی وِکاص کوہلی نے دی تھی۔

Related Posts