پاکستانی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں شکست دی۔ویرات کوہلی کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں شکست دی۔ویرات کوہلی کا اعتراف
پاکستانی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں شکست دی۔ویرات کوہلی کا اعتراف

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بھارت کو شکست سے دوچار کیا، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے کھیل کے ہر شعبے میں انہیں مات دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان نے جیتنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ اگر موقع  ملتا تو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں:

شدت پسندوں کا محمد شامی کو بھارتی ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ

پاکستانی ویمن کرکٹرز کا بھارت سے پاکستان کی جیت پر جشن

میڈیا سے گفتگو کے دوران ویرات کوہلی نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے اپنے کھیل سے ہر شعبے میں بھارت کوشکست دی۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میچ صرف 10 وکٹوں سے نہیں جیتا جاتا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ بے شک آپ 10وکٹوں سے ہرا نہیں سکتے اگر حریف کو مکمل طور پر شکست نہ دی جاسکے۔ یہ تسلیم کرنے میں شرم نہیں کہ پاکستانی ٹیم ہمارے مقابلے میں بہتر کھیلی۔

کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کی قومی ٹیم پروفیشنل انداز سے میدان میں اتری، بہترین کرکٹ کھیلی۔ بھارتی ٹیم نے ان پر بھرپور دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کے پاس ہر چیز کا جواب موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی ابتدا ہوئی ہے۔ہم آئندہ میچز میں بہتر کھیل پیش کرینگے اور آئندہ کے تمام میچز جیتنے کیلئے پر امید ہیں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی بطور کپتان آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہے ہیں۔ 

 

Related Posts