لاہور:ملک کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان جو کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اپنے بالوں کو نئے اندازمیں سنوارنے کے بعد مداحوں سے ان کی رائے طلب کی ہے۔
عائزہ خان نے باب کٹ ہیئراسٹائل میں زگ زیگ مانگ کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا آپ جانتے ہیں کہ مجھے اپنے کالے لمبے بالوں پر فخرہے۔
انہوں نے کہا لیکن میں کچھ عرصے سے بالوں کو چھوٹا کروانے کا سوچ رہی تھی اور بالآخرمیں نے کچھ عرصے کے لیے ایسا کرلیا۔
اپنے نئے انداز سے متعلق فالووورز کی رائے جاننے کی خواہشمند عائزہ نے مزید لکھا لیکن مجھے آپ لوگوں کی ایماندارانہ رائے چاہیے، اس لیے تبصرہ کریں اور مجھے بتائیں۔
عائزہ خان کے مداحوں نے کہا کہ اداکارہ نے اپنے لمبے بال نہیں کٹوائے بلکہ یہ وگ ہے۔عائزہ نے پوسٹ کے اختتام پر ہیش ٹیگ کے ساتھ یہ ہوئی نا ں بات بھی لکھا جس سے بعض صارفین کو یہ بھی محسوس ہوا کہ شاید وہ کسی پراڈکٹ کی تشہیرکررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی دن، اقراء عزیز کا شریکِ حیات یاسر حسین کو خراجِ تحسین