نشتر اسپتال کی چھت پر کن لوگوں کی لاشیں پڑی ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اُٹھادیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان: ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے درجنوں مسخ شدہ لاشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں متعدد ایسی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں جو نہایت خراب حالت میں ہیں۔ یہ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سوالات اٹھے کہ یہ کن لوگوں کی لاشیں ہیں اور بے یار و مددگار کیوں پڑی ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نشتر اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشیں رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے درجنوں مسخ شدہ لاشیں ملنے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے، ذمہ دار عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب نے معاملے کی انکوائری کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی 3 روز میں اپنی رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ کو پیش کرے گی۔

علاوہ ازیں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے بھی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی تمام معلومات کے ساتھ اپنی رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کرے گی۔

Related Posts