پاکستان کے صوبوں کے بارے میں ایسی حیران کُن معلومات سامنے آئی ہیں کہ جنہیں جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے 4 صوبے ہیں لیکن حال ہی میں ملک کے صوبوں کے حوالے سے ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔
حال ہی میں ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انٹرویو لینے والا چلتے پھرتے نوجوانوں سے صوبوں کے بارے میں سوالات پوچھتا ہے؟ وہ کہتا ہے کہ ملک میں کتنے صوبے ہیں؟ جس پر وہاں پر موجود دو سے تین نوجوان یہی کہتے ہیں کہ پاکستان کے 5 صوبے ہیں۔
‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
انٹرویو لینے والا پوچھتا ہے کہ کیا آپ صوبوں کے نام بتاسکتے ہیں، جس پر ایک نوجوان کہتا ہے کہ ایک کراچی، دوسرا شیرشاہ اورتیسرا سلطانہ آباد، پھر دوسرانوجوان سامنے آتا ہے اور کہتا ہے کہ چوتھا لاہور ہے اور آخری صوبہ اسلام آباد ہے۔
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟