پاک بحریہ کی سربراہی تبدیل، وائس ایڈمرل نوید اشرف نیول چیف مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاک بحریہ کی سربراہی تبدیل ہوگئی، وائس ایڈمرل نوید اشرف کو نیا نیول چیف مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ قرار کیا جنہیں رواں ماہ 7اکتوبر کے روز ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے تبدیلی کمانڈ کی پر وقار تقریب منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: طاقتور زلزلے کی پیشگوئی، پاکستانی ماہر ارضیات کا ردعمل آگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں عسکری و سول حکام شریک ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف  نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم انتظامی اور اسٹاف عہدوں پر خدمات سرانجام دینے کے وسیع تجربے کے حامل ہیں اور اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے فرائضِ منصبی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

قبل ازیں وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیاز(ملٹری) اور تمغۂ بسالت جیسے اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ خیال رہے کہ موجودہ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 7اکتوبر 2020 کے روز اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے نیول چیف محمد امجد خان نیازی کا پاک بحریہ میں کیرئیر شاندار رہا ہے اور ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

Related Posts