پشاور:اردو اور پشتو ڈراموں اور فلموں کے سینئر اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، اہل خانہ نے تصدیق کردی۔
تجربہ کار اداکار رشید نازکے انتقال کی خبر ان کی بہو اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتائی۔ اداکارہ نے لکھا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔
مدیحہ رضوی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ہمارے پیارے بابا رشید ناز کا آج صبح انتقال ہو گیا۔ براہ کرم مرحوم کی روح کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کریں۔ معروف اداکار کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے چارسدہ روڈ عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:اٹلی کے معروف فیشن ڈیزائنر نینو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے