اسلام آباد: برطانوی خاتون رکنِ پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی جبکہ پاکستان میں جس سے چاہیں ملاقات کی آزادی دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز نے کہا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں اظہارِ رائے اور ملاقات کی آزادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری بھارت کے جرائم پرشعور اجاگر کرے۔وزیراعظم
برطانوی رکنِ پارلیمان نے کہا کہ ہم نے کچھ سخت قسم کے سوالات بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کیے، تاہم ان کی طرف سے کھلی ذہنیت اور شفافیت کا ثبوت دیا گیا۔
رکنِ برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران دہشت گردی سمیت دیگر عالمی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لئےبھارت جھوٹے آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے۔ عالمی برادری انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کے حوالے سے شعور اجاگر کرے۔
آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ وفد کی قیادت چیئرمین ڈیبی ابراہمزکر رہی تھیں۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Very pleased to meet with @PakPMO this pm & to be given assurances that we can meet with whoever we wish while in #Pakistan There was openness & transparency to some tough questioning of #ForeignMinisterQureshi as well on HR issues inc terrorism in https://t.co/za17u4QBot https://t.co/EkHGJXr3Vz
— Debbie Abrahams MP (@Debbie_abrahams) February 19, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی آل پارٹیز کشمیر گروپ کی رکن ڈیبی ابراہمز نے کہا کہ ہم پاکستان کے حامی یا بھارت مخالف نہیں بلکہ انسانی حقوق کا حامی غیر جانبدار اور آزاد گروپ ہیں۔
ڈیبی ابراہمز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر کشمیر کی صورتحال معمول پر ہےاور بھارت کچھ چھپا نہیں رہا تو ہمیں مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔
مزید پڑھیں: کچھ چھپایا نہیں جا رہا تو کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔ ڈیبی ابراہمز