وینا ملک بھی کورونا کی زد میں آگئیں، قرنطینہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وینا ملک بھی کورونا کی زد میں آگئیں، قرنطینہ کرلیا
وینا ملک بھی کورونا کی زد میں آگئیں، قرنطینہ کرلیا

کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک بھی وبائی مرض کورونا میں مبتلا ہوگئیں، جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وینا ملک نے پوسٹ کیا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں اہمیت رکھتی ہیں، کون جانتا تھا کہ میں کافی یا گروسری کے لیے جانے کو کتنا یاد کروں گی۔

وینا ملک نے کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس نے ہمیں دنیا سے الگ کیا تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں پہلے سے بہت زیادہ اہم ہو گئیں۔ وینا ملک نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VEENA MALIK (@theveenamalik)

وینا ملک کا کہنا تھا کہ ہماری انتہائی متحرک دنیا میں کچھ چیزوں اور لمحات جیسا کہ دوستوں کے ساتھ گھومنا، خاندان کے ساتھ وقت گزارنا، ریسٹورنٹ جانا، دوستوں اور خاندان کے ساتھ بات چیت کرنے کو زیادہ اہم نہیں سمجھا جاتا۔

مزید پڑھیں: ڈانس کے دوران ایک شخص نے ملائکہ اروڑا کے گال چھو لئے، اداکارہ خوف کا شکار

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے مگر این سی او سی کی جانب سے عوام سے ابھی عوام سے ایس او پیز پر عمل کی تلقین کی جارہی ہے۔ کیونکہ کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔

Related Posts