اسلام آباد :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کیلئے معاہدہ ہو گیا ہے، دونوں کرکٹرز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔
بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے 8 فروری تک کھیلی جا ئے گی۔ میلبورن رینیگیڈز 19 دسمبر کو سڈنی تھنڈرز کے خلاف سیزن کا پہلا میچ کھیلے گی۔عثمان شنواری مسلسل دوسرے سیزن میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے۔
گزشتہ سیزن میں عثمان شنواری کی پرفارمنس شاندار رہی تھی انہوں نے چھ اعشاریہ ایک چار کے اکانومی ریٹ کے ساتھ بولنگ کی تھی جبکہ ان کی اوسط بولنگ اسپیڈ 151 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
عثمان شنواری پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے اور ان کا کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان کا بنگلادیش سمیت کوئی بھی سیریز نیوٹرل مقام پر نہ کھیلنے کا اعلان