لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیز ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے اور منظوری کے بعد وزارتِ اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔
تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم آئندہ 36گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی۔ امین الحق
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے عہد نبھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عہدے اور وزارتیں آنے جانے والی چیز ہیں۔ پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہی سب سے اہم ہے۔
میں نے وزیراعظم عمران خان صاحب کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا
وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیز ہیں، پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہی سب سے اہم ہے
نئے پاکستان کے عزم کی تکمیل میں ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 29, 2022