کل کو میری بیٹی بھی یہ الزامات دیکھے گی، عمیر رانا کا جنسی ہراسانی کے الزام پر ردعمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کل کو میری بیٹی بھی یہ الزامات دیکھے گی، عمیر رانا کا جنسی ہراسانی کے الزام پر ردعمل
کل کو میری بیٹی بھی یہ الزامات دیکھے گی، عمیر رانا کا جنسی ہراسانی کے الزام پر ردعمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکار عمیر رانا نے 2020 میں کالج کی طالبات کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ یہ سب انٹرنیٹ پر موجود ہے اور کل کو میری بیٹی بھی یہ سب دیکھے گی۔

حال ہی میں عمیر رانا نے ایک انٹرویو میں کالج کی طالبات کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت زیادہ افسوسناک واقعہ تھا، میں بہت زیادہ نا اُمید ہوگیا تھا لیکن میری اہلیہ نے اُس وقت میرا بہت زیادہ ساتھ دیا تھا۔

عمیر رانا کا کہنا تھا کہ اہلیہ کے احساس دلانے کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھا کہ ان الزامات کے پیچھے کوئی اور کہانی ہے لیکن بعد میں ان لڑکیوں کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، احد کی والدہ کی چیٹ لیک ہوگئی

انہوں نے کہا کہ جس کسی پر بھی اس طرح کا کوئی الزام لگے اُس کو قانون کی مدد ضرور لینی چاہئے تاکہ لوگوں کو سبق حاصل ہو کیونکہ ہمارے ملک میں یہ کلچر بہت عام ہوچکا ہے کہ لوگ آپ کو کسی بھی معاملے پر سرعام ذلیل کردیتے ہیں اورکسی بھی قسم کے قانونی طریقوں پر عمل نہیں کرتے۔

Related Posts