کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہے اور پاکستانی روپے کی قدر میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 158 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی۔
انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کی کمی دیکھی گئی، قبل ازیں ڈالر کی قیمت 158 روپے 49 پیسے مقرر تھی جو 158 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی روپیہ گزشتہ ساڑھے 6 ماہ سے مسلسل ڈالر کو بھرپور مقابلہ دینے کی وجہ سے ایشیا کی تیسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گیا۔
پاکستانی روپے کی قدر میں 2 روز قبل دیکھے گئے استحکام کی وجہ سے امریکی ڈالر کا ریٹ گزشتہ سیشن کے دوران 159.09روپے پر بند ہوا اور اس کاروباری سیشن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی روپیہ ایشیاء کی 3بہترین کرنسیوں میں شامل ہوگیا