واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کے لیے فوجی تعلیم و تربیت کی سہولیات بحال کرنے کے لیے کانگریس سے فنڈز طلب کر لیے۔ اس ضمن میں جاری ہونے والے دستاویز کے مطابق مالی سال 2021 کے لیے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (آئی ایم ای ٹی) پروگرام کے لیے 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی درخواست کی۔
درخواست میں کانگریس کو بتایا گیا کہ امریکی قومی سلامتی کے اہداف اور خطے کے استحکام کے لیے آئی ایم ای ٹی فوجی اتحاد عالمی اتحادیوں کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت کارگر ثابت ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اس 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر میں سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالر جنوبی اور وسطی ایشیا کے فوجی افسران کی تربیت کے لیے مانگے جس میں سے 35 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے اس سہولت کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی تربیتی پروگرام بحال کردیا، ٹرمپ نے توثیق کردی